کھاریاں- رب تعالٰی کی بارگاہ میں ہم نے خالص توبۃکر کے اس کی رضا حاصل کرنی ہے۔ علامہ محمد طاہررضا

46

کھاریاں (فلک نیوز) شب برات کے موقع پر جامع مسجد غوثیہ سہنہ میں محفل ذکرونعت منعقد ہوئی ۔جس میں علمائے کرام نےاپنے بیانات سے عوام الناس کو اس رات میں ذیادہ سے ذیادہ عبادت کرنے کا درس دیا۔جن میں علامہ محمد طاہررضا نے کہا کے آج کی شب ہم نے رب تعالی کی بارگاہ میں توبۃالنصوح یعنی خالص توبہ کرنی ہے۔ اپنے گناہوں پر نادم ہوکر پکی سچی توبہ کرنی ہے۔اور انہوں نے مزید کہا کے جب بندہ توبہ کرتا ہے تو اللہ تعالی بے حد خوش ہوتا ہے۔ آخر میں ان کا کہنا تھاکے جن لوگوں کی فرض نمازیں رہ گئی ہیں وہ ان کی قضا کریں یہ نوافل پرہنے سے بہتر ہے۔