قانون کی حاکمیت کتاب لکھ کراشرف عاصمی نے عظیم قومی خدمت کا فریضہ انجام دیا ہے۔راناعامر فاروق

29

قانون کی حاکمیت کتاب لکھ کر اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے عظیم قومی خدمت کا فریضہ انجام دیا ہے۔ قانون کے حوالے سے نہایت تحقیقی کام کیا گیا ہے۔ لاہور بار ایسوسی یشن کے منتخب لائبریری سیکرٹری رانا عامر فاروق کا اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب
(لاہور) اُردو زبان میں پاکستان کے مروجہ قوانین کی تحقیق کے حوالے سے بہت کم لکھا گیا ہے۔ اِس حوالے سے انتہائی تحقیق پر مبنی اعلی عدلیہ کے فیصلہ جات اور قانونی نظائر کی عام فہم تشریحات کا مجموعہ کتابی صورت میں صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے تحریر کرکے قومی خدمت کا فریضہ انجام دیا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار لاہور بار ایسوسی یشن کے منتخب لائبریری سیکرٹری رانا عامر فاروق نے ایوان عدل لائبریری لاہور بار میں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرئے لیے یہ سعادت کے لمھات ہیں کہ ایشیاء کی سب سے بڑی بار لاہور بار میں میری قانون کی کتاب کی تقریرب رونمائی ہوئی ہے۔ اشرف عاصمی کا کہنا تھا کہ خصوصیت کے ساتھ ایسے قانونی موضوعات کو زیرِ بحث لایا گیا ہے جو کہ عوام النا س کی زندگی کے قریب ہیں۔ صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے کہا کہ کتاب میں انتہائی ریسرچ کے حامل مضامین لکھے ہیں ۔ یہ کتاب نہ صرف قانون کے طالب علموں، صحافت سے وابستہ افراد اور عام قارئین کے لیے انتہائی سود مند ہے بلکہ اِس کے ساتھ ساتھ یہ کتاب سول جج، ایڈیشنل سیشن جج، پبلک پراسیکیوٹرز کے امتحانات میں بھی ممدو معاون ثابت ہو گی۔