ایوارڈز تقاریب میں خواتین جو لباس پہنتی ہیں وہ ناقابل قبول ہے، چیف جسٹس

24

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ٹی وی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے پر پابندی عائد کرنے کے لیے فنکاروں سے درخواست طلب کرلی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ٹی وی چینلز پر بھارتی موادنشر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پاکستانی فنکار اور پروڈیوسرز نے عدالت میں پیش ہوکر کہا کہ بھارتی مواد نشر کرنے سے ان کا روزگار متاثر ہورہا ہے۔

جس پرچیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سب سے زیادہ برائی ٹی وی دکھا رہا ہے اور ٹی وی ایوارڈز کی تقاریب میں خواتین جو لباس استعمال کرتی ہیں وہ ناقابل قبول ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم سب لبرل ہیں مگر غیر مناسب لباس پر ماڈلنگ کی اجازت نہیں دے سکتے، اگر آپ برقعے کی حمایت نہیں کرتے تو اخلاق باختہ لباس کی بھی اجازت نہیں دے سکتے۔

عدالت کا پیمرا اورٹی وی چینلزکو نوٹس جاری کرتے ہوئے غیر ملکی مواد نشر کرنے سے متعلق قانون اور عمل درآمد