نواز شریف مودی کی زبان بول رہا ہے،شاہ محمود

23

لاہور ( فلک نیوز )سابق وزیر اعظم کے پاکستان دشمنی پر مبنی انٹرویو پر  سیاستدانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ، شاہ محمود قریشی نے نواز شریف کے بیان کو مودی کی زبان قرار دیدیا جبکہ سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال نے نواز شریف کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت ممبئی حملوں کے ثبوت دینے میں ناکام رہا مگر نواز شریف نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ  بیان دیا جو سن کر افسوس ہوا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوازشریف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زبان بول رہے ہیں، بھارت کی پاکستان کو بدنام کرنے والی لابی آج شادیانے بجا رہی ہے۔