صاحبانِ بصیرت و فراست ایم ایم اے کی بحالی پر مسرور ہیں،علامہ رفاقت حقانی

29
13مئی ایم ایم اے کے مینار پاکستان جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے، ایم ایم اے اٹک
صاحبانِ بصیرت و فراست ایم ایم اے کی بحالی پر مسرور ہیں،علامہ رفاقت حقانی
ایم ایم اے کا جلسہ ڈانس پارٹیوں کی جعلی مقبولیت کے بت ٹکڑے ٹکڑے کردے گا،اجلاس میں اظہار خیال

اٹک(فلک نیوز )متحدہ مجلس عمل ضلع اٹک کا اہم اجلاس مرکز اہل سنت جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ میں ضلعی صدر ایم ایم اے و ڈویژنل جنرل سیکرٹری جے یو پی علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی کی زیر صدارت منعقد ہوا ، تلاوت ونعت کے بعد ضلعی جنرل سیکرٹری محمد اقبال خان نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیاجبکہ اجلاس میں میں ایم ایم اے اٹک کے ضلعی عہدیداران وممبران کونسل نے بھرپور شرکت کی ،ا جلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام 13مئی اتوار کو مینار پاکستان لاہور میں ہونے والے جلسہ عام میں قافلوں کی صوررت میں بھرپور شرکت کریں گے،ایم ایم اے کا جلسہ ڈانس پارٹیوں کی جعلی مقبولیت کے بت ٹکڑے ٹکڑے کردے گا، ضلعی صدر ایم ایم اے اٹک علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کا قیام عالم اسلام اور پاکستان کے لئے روشنی کی امید ہے ،صاحبانِ بصیرت و فراست ایم ایم اے کی بحالی پر مسرور ہیں جبکہ عالم کفر پر بہت بڑا پریشر ہے مذہبی سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے عالم کفر پریشان ہے ۔

Back to Conversion Tool