صحافی برادری کے تعاون سے کھاریاں سے جرائم کا خاتمہ کریں گے:محمد مہدی گوندل ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں

31

کھاریاں ( نیئر صدیقی)تھانہ صدر کھاریاں کے نئے ایس ایچ او محمد مہدی گوندل نے کہا ہے کہ صحافی برادری کے ساتھ مل کر علاقے سے جرائم کا خاتمہ کریں گے۔ تھانہ صدر کھاریاں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری تعیناتی کے دوران عوام اور پولیس کا رابطہ مضبوط ہوگا ۔ ہم عوام کی حفاظت کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ کھاریاں کو کرائم فری ایریا بنانے کیلئے پولیس کے ساتھ صحافیوں کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں، مسائل اور جرائم کی نشاندہی کر کے ان کے حل کی راہیں ہموار کرتے ہیں۔ اس موقع پر صحافیوں نے ایس ایچ او کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم ہر مثبت کام میں پولیس کے ساتھ ہوں گے لیکن جرائم کی نشاندہی کرنے میں بھی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ ایس ایچ او سے ملاقات کرنے والے صحافیوں میں صدر کھاریاں پریس کلب آفتاب احمد نذر، جنرل سیکرٹری تنویر نقوی، سینئر صحافی نیئر صدیقی، مرید حسین جعفری، زمان احسن، عبدالعزیز گوندل، اعجاز مرزا، شہزاد احمد، میاں محمد طاہر، امجد حسین امجد، سجاد اکرم اور عتیق لال شامل تھے۔