لاہور-سابق نا اہل وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ممبئی حملوں کے بیان پرمیاں محمد اشرف عاصمی کی سپریم کورٹ لاہورکے سامنے علامتی بھوک ہڑتال

17

سابق نا اہل وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ممبئی حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بیان کے خلاف اور پاکستانی فوج کے ساتھ یک جہتی کے لیے انسانی حقوق کے علمبردارتحفظ ناموس رسالت کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بار کے چےئرمین صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کی
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال
(لاہور )سابق ناا ہل وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ممبئی حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بیان کے خلاف اور پاکستانی فوج کے ساتھ یک جہتی کے لیے انسانی حقوق کے علمبردارتحفظ ناموس رسالت کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بار کے چےئرمین صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی۔ اِس موقع پر میدیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ قانون کے مطابق سابق وزیر اعظم کے کیخلاف کاروائی کریں کیونکہ آئین پاکستان کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔ نواز شریف کے پاکستان کے خلاف بیان سے پاکستانی وقار اور تحریک آزادی کشمیرکو سخت نقصان پہنچا ہے۔ اشرف عاصمی نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ میڈیا میں نواز شریف کے بیانات پر پابندی لگائی جائے۔