پائی خیل- تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺکاریلوے اسٹیشن پائی خیل پرممبرسازی کیمپ کاانعقاد

18

پائی خیل (نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺکاریلوے اسٹیشن پائی خیل پرممبرسازی کیمپ کاانعقاد،پیران عظام وعلماء کرام کی شرکت تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺیونین کونسل پائی خیل کے عہدیدران نے ریلوے اسٹیشن پائی خیل پرممبرسازی کیمپ لگایا۔جس میں سرپرست اعلیٰ تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺضلع میانوالی پیرسیدتوقیرالحسنین شاہ خواجہ آبادشریف،پیرخواجہ دوست محمدخان نقشبندی ڈیرہ اسماعیل خان،مفتی محمدجنیدرضاخان قادری،علامہ محمودخان اویسی،صدرتحریک لبیک یارسول اللہ ﷺموچھ حافظ محمدخان نقشبندی،علامہ محمداشرف خان،علامہ احمدنوازجمال چشتی،حافظ محمدرمضان محمدیاروالہ،حافظ محمدرمضان سوانس ودیگرعلماء کرام نے شرکت کی ۔علامہ پیرسیدتوقیرالحسنین شاہ کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سترسال گلیوں ،نالیوں ،سڑکوں کے لئے ووٹ دیے اب ووٹ کی پرچی نظام مصطفی ﷺکے نفاذکے لئے دینا ہوگی ۔جولوگ آج حضورﷺکے دین سے غداری کررہے ہیں انکاانجام بُراہوگا۔آج سنبھل جاؤتحریک لبیک یارسول اللہ ﷺکادامن پکڑلویہ موقع باربارنہیں ملتا۔مفتی محمدجنیدرضاخان قادری نے کہاکہ اگراپنی ماؤں ،بہنوں،بیٹیوں کی عزت کاتحفظ چاہتے ہوتونظام مصطفیﷺکے نفاذکے لئے ہمارے ساتھ چلوورنہ سوسال تک روتے رہولیکن اسوقت پچھتاواکے سواکچھ ہاتھ نہ آئے گا۔موجودہ حکمرانوں میں کسی نے اسلام کے احکام کے خلاف قانون پاس کیے توکسی نے سٹرکوں پرعیاشی وفحاشی اوربے حیائی کے کلچرکوفروغ دیا۔تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺاقتدارمیں آکران غیرشرعی قانون اورکلچرزکوختم کرے گی۔روحانی پیشواپیردوست محمدخان نقشبندی ڈیرہ اسماعیل خان نے کہاکہ اپنااوراپنے خاندان کاتحفظ چاہتے ہوتوحضورﷺکے دین کوتخت پہ لانے کے لئے تحریک لبیک یارسول اللہﷺکوسپورٹ اورووٹ دواوررکنیت سازی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔انہوں نے اپنے مریدین سے تحریک لبیک یارسو ل اللہ ﷺکوووٹ دینے اورہرقسم کی سپورٹ کرنے کوکہا۔علامہ محمودخان اویسی نے کہاکہ حضورﷺکی امت کے جوان حضورﷺکے دین کوتخت پرلانے کے لئے اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔نظام مصطفیﷺکے لئے اپنا تن من دھن قربان کرینگے ۔جوحقیقی تبدیلی ہے ۔بڑی تعدادمیں لوگوں نے تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺمیں شمولیت کی ۔اس موقع پرسابق ناظم عصمت اللہ خان نے تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺکے ساتھ بھرپورتعاون کااعادہ کیا۔اختتام پردرودوسلام اورملک وقوم کی سلامتی کے لئے دعائے خیرکی گئی۔