چیئر مین نیب پٹواریوں اور تحصیلداروں کی لوٹ مار کی کمائی سے بنائی گئیں جائیدادوں کا سراغ لگا کر قومی خزانے میں جمع کروائیں۔ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ

27

( لاہور )صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ چےئرمین مصطفائی جسٹس موومنٹ انٹرنیشنل نے چےئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال سے درخواست کی ہے کہ ملک بھر کے تمام پٹوراریوں تحصیلداروں کی جائیدادوں کا سُراغ لگایا جائے۔ اِس حوالے سے اُن کے میعار زندگی اور اُن کے ذرائع آمدنی کو مدنظر رکھا جائے۔ اشرف عاصمی نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب اور دوسرے صوبوں میں ابھی تک ماضی کی طرح پٹواری کلچر قائم ہے ۔ عوام الناس ماضی کی طرح اب بھی پٹواریوں کے رحم کرم پر ہیں۔ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ملک میں پٹواریوں اور تحصیلداروں نے جو لوٹ مچا رکھی ہے اُن سے رشوت کی ایک ایک پائی وصول کی جائے