کھاریاں- صاحب نصاب پر زکوۃ کی ادائیگی فرض ہے۔ علامہ محمد طاہررضا

71

کھاریاں (فلک نیوز) کھاریاں شہر کی جامع مسجد نور میں خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد طاہررضا نقشبندی کا کہنا تھا کےجس کو اللہ تعالی نے مال عطا کیا ہے اور اس مال پر زکوةبن رہی ہے تو اب اس بندے کیلئے ضروری ہے کے وہ زکوة ادا کرے۔کیونکہ زکوة یہ فرض ہے اور اس میں تاخیر کرنا گناہ کا باعث ہے۔اور اس کو نہ ادا کرنے والے پر سرکار صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے۔اس لیئےعوام الناس کو دیکھنا چاہیئے کے کیا ہم پر زکوة فرض ہے کے نہیں۔اور زکوۃ کے علاوہ دیگر صدقہ و خیرات بھی کرنا چاہیئے۔‎