پٹھان کوٹ میں مشکوک بیگ ملنے پر بھارتی فوج میں کھلبلی مچ گئی، ہائی الرٹ جاری

6

بھارتی پنجاب کے علاقے پٹھان کوٹ میں فوجی اڈے سے مشکوک بیگ ملنے پر بھارتی فوج میں کھلبلی مچ گئی جس کے بعد علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مامون فوجی اسٹیشن کے قریب ایک مشکوک بیگ ملا جس کے بعد بھارتی فوجی اور کمانڈوز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا، عہدیداروں کے مطابق آپریشن کے دوران مشکوک بیگ سے 2 موبائل ٹاور کی بیٹریاں اور فوجی وردیاں برآمد ہوئی ہیں۔