اٹک ۔جامعہ حقانیہ اٹک کینٹ کی 18ویں سالانہ تقسیم اسنادکی تقریب 27ویں شب کو ہوگی

24

تقریب کی صدارت علامہ رفاقت علی حقانی کریں گے جبکہ سابق ضلعی ناظم میجر طاہر صادق مہمان خصوصی ہونگے

اٹک(فلک نیوز ) اہل سنت وجماعت کی علمی روحانی درسگا ہ مرکز اہل سنت جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کے 18ویں سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب اورمحفل ختم قرآن 11جون بروز پیر بمطابق 26رمضان المبارک(27ویں شب) رات 9بجے مرکزی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ المعروف حقانیہ مسجد ومدرسہ اعوان آباد اٹک کینٹ میں مصنف کتب کثیرہ استاذ العلماء حضرت علامہ مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ ھذا کی زیر صدارت منعقد ہوگی، ممتاز خطیب علامہ مشتاق احمد چشتی خطیب جامع مسجد چلہ گاہ حسن ابدال خصوصی خطاب کریں گے جبکہ معمارِ اٹک سردار میجر(ر) طاہر صادق سابق ضلعی ناظم اٹک محفل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ، اس موقع پرجامعہ ھذا سے اس تعلیمی سال میں حفظ قرآن کی تکمیل کرنے والے حفاظ کی دستاربندی اور تعلیم مکمل کرنیوالے طلباء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی ، محفل میں علماء کرام ، وکلاء، تاجر، صحافی ، ڈاکٹرز، سماجی ،سیاسی،مذہبی حلقوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شرکت کریں گی،تمام اہلیان اسلام کو بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔