لاڑکانہ سے بھٹو خاندان آوٹ ،زرداری کے 6 فیملی ممبر ٹکٹ لے اڑے

243

لاڑکانہ ( فلک نیوز ) لاڑکانہ کی سیاست سے بھٹوخاندان  آؤٹ ہو گیا جب کہ زرداری   خاندان کی گرفت مضبوط ہو گئی ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے لاڑکانہ  میں بھٹو خاندان کے کسی بھی فرد کو ٹکٹ جاری نہ کیا گیا ۔

دوسری  جانب آصف علی زرداری کے خاندان کے 6افراد کو ٹکٹیں مل گئیں  ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی موت کے بعد ان کی صاحبزادی بے نظیر بھٹو نے پارٹی کی کمان سنبھالی ۔ بے نظیر بھٹو کی وفات کے بعد پارٹی قیادت ان کے خاوند آصف علی زرداری نے سنبھالی جس کے بعد بھٹو خاندان آہستہ آہستہ سیاست سے کنارہ کش جب کہ زرداری خاندان گرفت مضبوط کئے جا رہاہے ۔