آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ عید منائی

13

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ عید منائی اور ملکی خوشحالی اور امن کے لیے دعا کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ عید منائی ۔ اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نماز عید جوانوں کے ساتھ ادا کی اور ملکی خوشحالی و امن کے لیے دعا کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے مادر وطن کی حفاظت کے لیے جوانوں کے جذبہ، لگن اور بلند حوصلہ کو سراہا اور فرائض کی انجام دہی کے دوران شہادت پانے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے جوانوں سے گفتگو میں کہا کہ فوجی اپنے ملک اور شہریوں کی سیکورٹی کی خاطر گھروں سے دور عید مناتے ہیں، ہمیں اپنے گھر اور پیاروں سے دور بطور سپاہی عید منانے پر فخر ہونا چاہیے۔