ریحام خان نے عمران خان کو نیشنل سکیورٹی رسک قرار دے دیا

17

اسلام آباد (فلک نیوز ) عمران خان نیشنل سیکیورٹی رسک قرار، ریحام خان کہتی ہیں جو شخص ایک کتاب کا دباؤ برداشت نہیں کر سکتا وہ ایٹمی ملک کیسے سنبھالے گا، حسین حقانی سے ڈپارٹمنٹل سٹور میں ملاقات ہوئی جس کے باعث مجھے سی آئی اے ایجنٹ تک کہا گیا، ریحام نے عمران خان کی تیسری اہلیہ کو جدید پاکستان کے لیے ان فٹ قرار دے دیا۔

ریحام خان نے بھارتی ٹی وی کو سنسنی خیز انٹرویو میں عمران خان کو پاکستان کے لیے سیکورٹی رسک قرار دے دیا۔ ٹائمز نائو کو دیئے گئے انٹرویو میں ریحام خان کا کہنا ہے کہ جو شخص ایک کتاب کا دباؤ برداشت نہیں کرسکتا واحد اسلامی ایٹمی قوت کے حامل ملک کو اس کے حوالے کیسے کریں ؟

حسین حقانی کے ساتھ تصویروں سے متعلق ریحام کہتی ہیں کہ ان سے لندن کے ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور میں ملاقات ہوئی تھی، تصویریں سوشل میڈیا پر آئیں تو انہیں سی آئی اے ایجنٹ تک کہا گیا۔ ریحام کہتی ہیں کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا جدید پاکستان کے لیے ان فٹ ہیں، شادی کی جو تصاویر سامنے آئیں وہ اس پاکستان کی عکاسی نہیں کرتیں جو لوگ چاہتے ہیں۔