برازیل نے کوسٹا ریکا کو ہرا کر پہلی فتح سمیٹ لی

11
فیفا ورلڈ کپ میں برازیل نے کوسٹا ریکا کو 0-2 سے ہرا کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔

روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھرپور کوششوں کے باوجود مقررہ وقت میں کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے، مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر ہونے کے بعد اضافی وقت میں برازیلی ٹیم نے 2 گول داغتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کرلیا، اضافی وقت میں پہلے فلیپی کوٹنہو نے گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جب کہ بعد ازاں نیمار نے مزید ایک گول کرتے ہوئے ٹیم کو 0-2 سے فتح دلوائی۔واضح رہے کہ برازیل کا میگا ایونٹ میں پہلا میچ سوئٹرز لینڈ کے خلاف تھا جو 1-1 گول سے برابر رہا تھا، اب دوسرے راﺅنڈ میں رسائی کے لیے برازیلی ٹیم کو سربیا کے خلاف لازمی فتح درکار ہوگی۔