تیل گیس ذخائر کی دریافت، پاکستان ٹاپ 5 ملکوں میں شامل

323

تیل و گیس کے نئے ذخائر کی سال 2017 کے دوران دریافت سے پاکستان نئے ذخائر دریافت کرنے والے دنیا کے 5 بڑے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔

گلوبل آئل اینڈ گیس ڈسکوریز ریویو2017 کی رپورٹ کے مطابق سال 2017 کی تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان نے تیل و گیس کے 2 بڑے ذخائر دریافت کیے ہیں جبکہ سال کے آخری 3 ماہ کے دوران تیل و گیس کے 4 مزید نئے ذخائر دریافت کیے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال2017 کی آخری سہ ماہی کے دوران روس نے سب سے زیادہ 10 ذخائر دریافت کیے جبکہ آسٹریلیا 7، کولمبیا 4 اورپاکستان و برطانیہ نے تیل و گیس کے 3، 3 نئے ذخائر دریافت کیے، اس طرح گزشتہ سال پاکستان تیل و گیس کے نئے ذخائر تک رسائی حاصل کرنے والے 5 بڑے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔

نئے ذخائر کی دریافت سے تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے سے درآمدات میں کمی اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی مقامی طلب کو بھی پورا کرنے میں مدد ملے گی۔