کراچی والوں کیلئے خوش خبری ،موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

126

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں جب کہ جمعرات اور جمعے کو کراچی میں  بارشیں متوقع ہیں۔

فلک نیوز کے  مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات  ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا ہے کہ 26 جون سے پاکستان میں پری مون سون بارشوں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہوگا، جس کے بعد منگل اور بدھ کی درمیانی شب ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ آئی خان، بنوں، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، سکھر اور ژوب ڈویژن میں موسلادھار  بارشیں ہوسکتی ہیں جب کہ 28 اور29 تاریخ کو کراچی اور اس کے گرد ونواح میں بھی اچھی بارشیں متوقع ہیں۔