قومی کرکٹ ٹیم نے ہرارے میں پریکٹس کا آغاز کردیا

30

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم نے ہرارے میں پریکٹس کا آغاز کر دیا۔

پاکستان ٹیم نے درخواست کی تھی کہ میچ وینیو پر پریکٹس کا موقع دیا جائے، میزبان بورڈ نے یہ مطالبہ تسلیم کر لیا اور قومی کرکٹرز نے ہرارے اسٹیڈیم میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔ گرانٹ لوڈن وکٹوں کے پیچھے کیچنگ کے لیے سرفراز احمد کو خصوصی پریکٹس کرواتے رہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم جمعرات کو زمبابوے پہنچی تھی، پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔ گرین شرٹس افتتاحی میچ زمبابوے کے خلاف کھیلیں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد قومی ٹیم 13 جولائی سے زمبابوے کے خلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔