ناروے۔ این پی ایل (نارویجن پریمئیر لیگ ) کی پانچ ٹیموں کی مشترکہ پریس کانفرنس

11

اوسلو(عامر بٹ) نارویجن پریمئیر لیگ کا قیام گذشتہ سال عمل میں لایا گیا جس میں ناروے اور اوورسیز پاکستانی کھلاڑی شریک ہوئے اورناروے میں کرکٹ کی تاریخ کا نیا باب شروع ہوا۔ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی این پی ایل کا دوسرا سیزن بڑے جوش و خروش کے ساتھ شروع ہو رہا ہے جس میں اس سال پاکستان، سا ؤ تھ افریقہ، ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا، انگلینڈ، آسٹریا اور دیگر ممالک سے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ این پی ایل کی مقبولیت کی وجہ سے اس سال بڑے پیمانے پر فیملیز کے لیے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں ۔ این پی ایل میں شامل پانچ ٹیموں کی مشترکہ کانفرنس اوسلو میں منعقد ہوئی جس میں تمام ٹیموں کے سنیئر کھلاڑیوں نے گفتگو کرتے ہوئے این پی ایل کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور اپنی ٹیموں کا تعارف پیش کیا اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اچھا کھیل پیش کرنے کا کا عزم کیا۔ این پی ایل میں جوپانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ان میں سلطان ، وائکنگ وایئیرز Viking Warriors، ٹائیگرز، ایگل Eagle اور نائٹ رائڈرز Knight Riders،شامل ہیں .سلطان اور وائکنگ واریئیرز Viking Warriorsکو فائنل کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ سلطان میں عبدالرزاق، عمر گل جبکہ وائکنگ واریئیرز میں آسٹریلیا سے جین بریڈین کیمپ، کرسٹوفر جیمز اور ویسٹ انڈیز سے چیسنی ہوجیسChesney Hughes شامل ہیں۔ اس موقع پر پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی مصباح الحق، عبدالرزاق، عمر گل اور عنصر اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیااورنارویجن پریمئیر لیگ کے چیئرمین سفیر حیات اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا گیا جنہوں نے دن رات محنت کر کے اس این پی ایل کا انعقاد یقینی بنایا۔