بشری بی بی کی باتیں سن کرٹکٹوں کی تقسیم پرروٹھی خواتین کی آنکھوں سےآنسو نکل آئے ۔

27

لاہور (فلک نیوز) کپتان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ٹکٹوں کی تقسیم پر حرف شکایت زبان پر لانے والی روٹھی خواتین کو منا لیا جس کے بعد عمران خان بھی اسلام آباد روانہ ہونے سے قبل ناراض رہنماؤں سے جادوکی جپھی ڈالنا نہ بھولے۔

کپتان اپنے ماننے والوں کے احتجاج پر پریشان ہیں تو انکی اہلیہ بھی ان کی فکرمندی کی ساجھے دارہیں۔

احتجاج کرنے آئی پارٹی ہمدرد خواتین کے بشری بی بی کا بیان سن کر آنکھوں سے آنسو نکل آئے ،بولیں اب کوئی شکوہ نہیں رہا ۔

کپتان نے بھی ٹکٹوں کی تقسیم پر اپنے ساتھیوں کے چہروں پر پریشانی کی لکیریں پڑھ لیں۔

عمران خان  نے ٹکٹوں کی تقسیم کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیا۔

عمران لاہورمیں تین روزقیام  کے بعد اسلام آباد روانہ ہوئے، ان کے قیام کے دوران ناراض پارٹی کارکن زمان پارک میں احتجاج کرتے رہے۔