میرا احتساب کرنا چاہتے ہو تو میں حاضر ہوں، علامہ خادم حسین رضوی

69

کراچی  ( فلک نیوز ) تحریک لبیک  پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ  کوئی سیاستدان احتساب کے لئے تیار نہیں ۔۔ناموس رسالتؐ کا مسئلہ دنیا کا سب سے جداگانہ مسئلہ ہے ۔

کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ جو دین حضورؐ نے دیا اس پر کبھی رات نہیں آئے گی ۔

اُنہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کی تعلیمات کو سامنے رکھ کر پاکستان کو چلایا جائے  ، رسول پاک کاخطبہ حجۃ الوداع ترقی کا ایک مکمل دستور ہے، قوم کو پھر رسول پاک ؐ کی سیرت سے رہنمائی لینے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے اپنے آپ کو احتساب کے لئے بھی  پیش کردیا۔