پیر آف گولڑہ شریف نے بھی عمران خان کو انتخابات میں حمایت کی یقین دہانی کرادی

26

لاہور ( فلک نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیر آف گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی سے رابطہ کیا ۔

پیر آف گولڑہ شریف نے بھی عمران کان کو انتخابات میں حمایت کی یقین دہانی کرادی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 جولائی کو پیر آف گولڑہ شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے ۔

اس سے پہلے پیر آف سیال شریف نے عمران خان کو انتخابات میں حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی ، پیر حمید الدین سیالوی نے اپنے مریدین کو عمران خان کو ووٹ دینے کی ہدایت بھی کی تھی ۔