بجلی کا مسئلہ حل کردیا، اب بڑا چیلنج پانی ہے ، شہبا زشریف

15

ساہیوال ( فلک نیوز ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے  ساہیوال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بجلی کا مسئلہ حل ہو چکا ہے ، اب بڑ اچیلنج پانی ہے ۔

سابق وزیر اعلیٰ نے  بھاشا ڈیم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 5 سال میں پنجاب اور پاکستان  کو ملائشیا اور ترکی بنا دیں ، شہباز شریف نے  کراچی اور پشاور کو بھی لاہور بنانے کا اعلان کر دیا ۔

دوسری جانب شہباز شریف ساہیوال پہنچے تو راستے میں ٹول ٹیکس ادا نہیں کیا، شہباز شریف پروٹوکول کی گاڑیوں کے ساتھ ہی بغیر ٹول ٹیکس ادا کئے  بغیر نکل گئے ۔