اقوام متحدہ نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش نہ رکوائی تو عالم اسلام بھرپور رد عمل دیگا۔پیر محمد افضل قادری

38

ہائی کورٹ کے فیصلہ سے تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے موقف کی تائید ہوئی ہے۔
قانون ختم نبوت میں ترمیم کرنے والوں کو تا حیات نا اہل اور عبرت ناک سزا دی جائے۔
پہلے اسمبلی کے باہر اور اب اسمبلی میں جاکر بھی تحریک لبیک ختم نبوت کا تحفظ کریگی۔
اقوام متحدہ نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش نہ رکوائی تو عالم اسلام بھرپور رد عمل دیگا۔
تحریک لبیک یارسول اللہ کے بانی وسرپرست اعلیٰ پیر محمد افضل قادری کی صحافیوں سے گفتگو
گجرات ؍ ( 4جولائی 2018ء) ختم نبوت کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلہ سے تحریک لبیک کے موقف کی تائید ہوئی ہے۔ قانون ختم نبوتﷺ میں ترمیم کرنے والوں کو تا حیات نا اہل قرار دیا جائے۔ گستاخانہ خاکوں کے ذریعے امت مسلمہ کے جذبات مجروح نہ کئے جائیں۔ اقوام متحدہ نے گستاخانہ خاکوں پر فوری پابندی نہ لگائی تو عالم اسلام کی طرف سے بھرپور رد عمل سامنے آئیگا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک یارسول اللہ کے بانی وسرپرست اعلیٰ پیر محمد افضل قادری نے گجرات میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنے والوں کیخلاف عبرت ناک کاروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے اسمبلی کے باہر اور اب اسمبلی کے اندر جاکر بھی تحریک لبیک یارسول اللہ تحفظ ختم نبوت کا فریضہ ادا کرے گی۔ پیر محمد افضل قادری نے بتایا کہ تحریک لبیک ملک بھر سے ریکارڈ امیدوار میدان میں لائی ہے جو قومی اور صوبائی سیٹوں پر الیکشن لڑینگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ ختم نبوتﷺ کا تحفظ چاہتے ہیں، ملک میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ چاہتے ہیں، وطن عزیز اور عوام پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں تو کرین پر مہر لگائیں اور عاشقان رسول ﷺ کے قافلہ میں شامل ہوجائیں۔