25 جولائی کو کرین پر مہر لگا کر ملک کی تقدیر کو بدل ڈالیں۔ MNA نعیم احمد رضوی

44

سہنہ کھاریاں (فلک نیوز) سہنہ میں منعقد تحریک لبیک پاکستان کے جلسے میں NA۔71 سے نامزد MNA علامہ نعیم احمد رضوی  نےشرکت کی اور پاڑٹی کا منشور پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کرین پر مہر لگا کر ان چوروں سے جا چھڑائیں۔اور سرکار سے وفاداری کا ثبوت دیں۔یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا اور اس میں اسلامی اصول ہی چل سکتے ہیں۔ تب ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔اب وقت آگیا ہے کہ کرین پر مہر لگا کر اس نظام کو بدلا جائے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکار سے وفا کرنے اور ختم نبوت کی حفاظت کا بہترین موقع ہے ہمارے پاس اور اس ملک کے نظام کو بدلنے اور اپنی آنے والی نسلوں کی تقدیر بدلنے کا موقع ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم 25 جولائی کو کرین پر مہر لگائیں گے۔‎