ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرزاورتاجربرادری کا نوازشریف کے استقبال کیلئے کارکن لانے سے انکار

36

لاہور ( فلک نیوز) مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرزکی اکثریت نے جمعہ کو نوازشریف اورمریم نوازکے استقبال کے لئے کارکن لانے سے انکارکردیا، ذرائع کے مطابق ٹکٹ ہولڈرزکے رویئے کے باعث پارٹی میں شدیدبے چینی پھیل گئی ہے۔

نوازشریف کی وطن واپسی پرمسلم لیگ ن استقبال کے لئے زیادہ سے زیادہ کارکن لاناچاہتی ہے مگرٹکٹ ہولڈرزکارسپانس اس کے لئے مایوس کن ہے ۔

لاہورمیں مسلم لیگ ن کے اجلاس میں ٹکٹ ہولڈرزسے کہا گیا کہ اپنی پارٹی ٹکٹ کاحق اداکرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کارکن لائیں ، تاہم ٹکٹ ہولڈرز نے مؤقف اختیارکیا کہ جنہیں نوازاگیاانہیں ہی بندے لانے کاکہیں ۔

دوسری جانب تاجربرادری نے بھی نوازشریف کے استقبال سے لاتعلقی ظاہرکردی ہے ، جس کے باعث ن لیگ کی قیادت متبادل حکمت عملی پرغورکررہی ہے اوراس نے افغانیوں اوردیگرتنظیموں سے رابطے کئے ہیں ۔

ٹکٹ ہولڈرز اور تاجروں کے مایوس کن رسپانس کی وجہ سے مسلم لیگ ن میں شدیدبے چینی پائی جارہی ہے ۔