لاہور-غیر مسلم اقلیت سے متعلق قوانین ختم کرنے کی کوشش کوبرداشت نہیں کریں گے۔پیرسید عرفان شاہ

25

لاہور(پریس ریلیز)مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر و وائس چیئر مینختم نبوت آلائنس پیر عبدالخالق آف بھرچوڈی شریف اور ناظم اعلیٰ پیر سید عرفان شاہ مشہدی ، نے کہا کہ امت کے تمام طبقات کی محنت کے نتیجے میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا قادیانیوں سے متعلق قوانین ختم کرنے کی کسی بھی کوشش کی کوبرداشت نہیں کریں گے۔گذشتہ روز علماء مشائخ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک نا اہل اور سزا یافتہ شخص کے استقبال کو حج جیسے مقدس فریضہ جسے ہمارے نبی ﷺ نے اہتمام کے ساتھ ادا فرمایا کے ساتھ ملانا شعار اسلام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ فوراً توبہ کرے ورنہ اعلیٰ عدلیہ اور الیکشن کمیشن از خود نوٹس لیکر ایسے دین بیزار شخص اور جاہل کو نا اہل قرار دے