منتخب ہو کرعوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے۔نعیم احمد رضوی امیدوارMNAتحریک لبیک پاکستان

22

لاہور(فلک نیوز )تحریک لبیک پاکستان کے رہنما اور این اے71سےMNA امیدورار علامہ نعیم احمد رضوی  نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام مہنگائی کے ہاتھوں خودکشیوں پر مجبور ہے دو وقت کی روٹی میسر نہ ہونا ن لیگی حکومتوں کی نااہلی ہےَ منتخب ہو کرعوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے۔گذشتہ روز الیکشن مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی مہنگے داموں فروخت سے ملک میں مہنگائی کا طوفان بے قابو ہو گیا ہے ن لیگی حکومت نے اپنے دورِ اقتدار میں کل وقتی اقدامات نہیں کئے یہ ہی وجہ ہے کہ حکومت کے جاتے ہی حالات یکسر تبدیل ہو گئے ہیں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے عارضی اقدامات کر کے ڈھنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل کیا ن لیگ کے دعوؤں کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر کہاں گئے ن لیگ نے عارضی اقدامات کئے اقتدار کے جاتے ہی ملک میں بے یقینی کی صورت حال برپا ہو گئی ہے۔ملک میں بہتری کیلئے 25 جولائی کو کرین پرہی مہر لگائیں۔