کھاریاں -تحریک لبیک پاکستان کے اقتدار میں آتےہی بچے سے لے کربوڑھے تک کو ہنرسکھایاجائے گا۔پیرافضل قادری

45

نصیرہ ،کھاریاں (فلک نیوز) تحریک لبیک پاکستان یوسی سہنہ کے زیر اہتمام جلسے کا انعقاد ہوا جس میں تحریک کے بانی و سرپرست اعلی پیر افضل قادری اور NA71 سے نامزد امیدوارMNA علامہ نعیم احمد رضوی اور PP33سے امیدوار نعمان عارف صاحب نے شرکت کی۔پیر افضل قادری صاحب کا کہنا تھا کے تحریک لبیک اقتدار میں آنے کے بعد بچے سے لے کر بوڑھے تک کو ہنر سکھایا جائے گا تاکہ کوئی کسی کا محتاج نہ رہے۔امیر غریبوں کی اپنے مال سے مستقل بنیادوں پر مدد کریں گے تو سب برابر ہو جائیں گے کوئی غریب نہیں رہے گا۔جس کا کوئی نہیں ہوگا اس کی مدد بیت المال سے کی جائے گی۔تو اس عظیم مشن میں ہمارا ساتھ دیں اور 25 جولائی کو کرین پر ہی مہر لگائیں۔