وقت ایک سا نہیں رہتا،نیب ن لیگ کیخلاف کارروائیاں کر رہی ہے ، شہبازشریف

6

پشاور ( فلک نیوز)  مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف پھر سے اداروں کو دھمکانے پر اتر آئے ، شہباز شریف نے کہا کہ وقت ایک سا نہیں رہتا، نیب صرف مسلم لیگ ن کے خلاف کارروائیاں  کر رہی ہے ، پنجاب میں نگران حکومت پی ٹی آئی کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے ، عمران خان کے جلسے فلاپ ہو رہے ہیں ۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ایک بار پھرمخالفین سمیت اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایااور کہا کہ عمران خان جھوٹ پرجھوٹ بول رہے ہیں ،  نیب مسلم لیگ نواز کو دیوار سے لگا رہی ہے ، الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے انتخابی مہم کا رخ خیبرپختونخوا کی طرف موڑ لیا ،  پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران شہبازشریف نے سیاسی مخالفین پرخوب وار کئے۔

شہبازشریف نے سیاسی مخالفین کو نہیں بلکہ نگران حکومت اور نیب سمیت مختلف اداروں کو بھی ہدف تنقید بنایا۔

مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کا منشور جو بھی ہو امن پہلی ترجیح ہونی چاہئے ، ۔ اس سے قبل شہبازشریف بلورہاؤس گئے اور بلورخاندان سے ہارون بلور کی شہادت پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔شہبازشریف نے دہشت گردی کے خلاف بلورخاندان کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔