پنجاب میں حکومت سازی کے لیے ق لیگ کی اہمیت بڑھ گئی۔

189

لاہور (فلک نیوز) پنجاب میں حکومت سازی کے لیے ق لیگ کی اہمیت میں  کئی گناہ اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق ق لیگ بھی  اپنی سپورٹ کے عوض بڑے عہدوں کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔

الیکشن 2018 میں  بظاہر تو ن لیگ کی گرفت پنجاب پر کمزور رہی لیکن نتائج کے بعد کوئی بھی جماعت اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں  نہیں۔

حالیہ الیکشن میں   پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن   کو چاروں شانے چت توکیا مگر  اب بھی حکومت سازی کے لیے سادہ اکثریت سے محروم ہے۔

ایسے میں حکومت سازی کے لیے چھوٹی جماعتوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ ق کی حمایت حاصل کرنے کا  فیصلہ کیا ہے جبکہ اس ضمن میں ق لیگ کے چوہدری پرویز الہی اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان میں جلدہی  اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔

ذرائع کےمطابق  ق لیگ کو پنجاب میں  ایک وزیر اور ایک مشیر کا عہدہ دیا جاسکتا ہے  جبکہ دوسری جانب ق لیگ کو مرکز  میں بھی ایک وزیر مملکت اور ایک وزیر کا عہدہ دیا جاسکتا ہے۔