عمران خان پاکستان کوکچھ دے گا لے گا نہیں، سابق بھارتی کرکٹرز

1093

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کوکچھ دے گا لے گا نہیں۔

بھارتی سابق کرکٹر، سیاستدان اور کپل شرما کے شو کے انتہائی معروف ترین جج نوجوت سنگھ نے کہاہے کہ عمران کسی بھی پہلو میں معاشرے کو دینے والا شہری ہے ،کبھی کچھ لے گا نہیں ، دنیا کو جوڑنے والا بندہ ہے، کبھی نہیں توڑے گا۔

نوجوت سنگھ نے کہا کہ عمران خان کے اندر سب سے بڑی خوبی میں نے یہ دیکھی ہے کہ وہ پاک اور نیک بندہ ہے ، یہ نیکی مارکیٹ میں نہیں ملتی ، یہ ایک جذبہ ہے ، وہی جذبہ جس نے ایک عام پاکستانی ٹیم کو بہترین کپتان دے کر ورلڈ کپ جتوایا ٗ اسی طرح پاکستان کی لڑکھڑاتی ہوئی سیاسی صورتحال کیلیے عمران خان بہترین ہے ،میں سمجھتاہوں کہ عمران خان ڈوبی کشتی کو پار لگانے والا ثابت ہو گا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ پہلے الیکشن میں عمران خان ایک سیٹ آئی تھی، آج دیکھیں ، وہ اگلے وزیراعظم بننے جارہے ہیں، یہ انتہائی خوبصورت سفر ہے ، عمران خان نے کرکٹ بھی اسی طرح کھیلی دنیا میں کسی کرکٹر نے نہیں اتنی محنت نہیں کی۔

خبر ایجنسی کے مطابق سنیل گاواسکر نے 6 سال پہلے پیشگوئی کی تھی کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جب وہ عمران خان کا سامنا کرتے تھے تو وکٹ سے باہر جانے والی ان کی زیادہ ترگیندیں چھوڑ دیتے تھے۔