پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل، خواجہ برادران دوبارہ طلب

8

لاہور: (فلک نیوز) خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو نیب نے 15 اگست کو متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے خواجہ برادران کو پیراگون سٹی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے خواجہ برادران کو 15 اگست کو ذاتی حیثیت میں متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ طلب کیا ہے۔