راولپنڈی: (فلک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل قوم کا حصہ ہوتے ہوئے ملک کو درست منزل تک لے جانے میں کردار ادا کرے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) میں انٹرن شپ کرنے والے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، ہمارے ملک میں بہترین، ذہین اور متحرک نوجوان موجود ہیں جن پر مجھے پورا اعتماد ہے۔