گجرات- ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر حملہ اور بدترین دہشتگردی ہے۔حضرت پیر محمد افضل قادری

22

تحریک لبیک کی اپیل پر گستاخانہ خاکوں کیخلاف ملک بھر میں ’’یوم مذمت‘‘ منایا گیا۔
ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر حملہ اور بدترین دہشتگردی ہے۔
بنانے والے امن عالم کے دشمن ہیں۔ باز نہ آئے تو حالات کے ذمہ دار ہونگے۔
امت مسلمہ آقائے کریم ﷺ کے ناموس کے تحفظ کیلئے پوری قوت ایمانی کیساتھ اٹھ کھڑی ہو!
گجرات: (فلک نیوز) تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺکے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کیخلاف ملک بھر میں یوم مذمت منایا گیا۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے بانی وسرپرست اعلیٰ حضرت پیر محمد افضل قادری نے نیک آباد میں جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر حملہ اور بدترین دہشت گردی ہے۔ بنانے والے امن عالم کے دشمن ہیں۔ باز نہ آئے تو حالات کے ذمہ دار ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اپنے آقائے کریم ﷺ کے ناموس کے تحفظ کیلئے پوری قوت ایمانی کیساتھ اٹھ کھڑی ہو اور اس شیطانی عمل کو روکنے کیلئے مناسب اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران عالمی سطح پر تحفظ ناموس رسالت ﷺ کیلئے قانون سازی کروائیں اور اس سلسلہ میں تمام ضروری اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی تہذیب ڈیڑھ ارب افراد کے دینی جذبات کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ جبکہ مادر پدر آزاد ممالک میں دو طرفہ رضا مندی کے بغیر کسی کو چھونے سے بھی سزا ہوتی ہے لیکن توہین آمیز خاکے بنانیوالے اپنے شیطانی عمل سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کو خون کے آنسو رولا رہے ہیں اور اقوام متحدہ انکے اس مفسدانہ عمل کو روکنے کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کررہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت پاکستان نے اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا نہ کیا تو تحریک لبیک یارسول اللہ راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوگی اور اسلامیان پاکستان کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔