پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی ہر صورت حفاظت کریں گے ۔عبدالوحید شاہد روپڑی

26

لاہور(فلک نیوز )جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی ہر صورت حفاظت کریں گے لبرلزم کے آگے دیواربنیں گے ، امریکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی سے باز آجائے،حوثی باغی ہیں تو بیرونی اشاروں پر ارض حرمین شریفین پرنقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہیں خبردار کرتے ہیں کہ دنیا بھر کے مسلمان حرمین شریفین کے تقدس پر اپنی جان قربان کرنے کو بھی تیار ہیں۔ مسلم حکمران دشمنوں کے آلہ کارنہ بنیں۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بالکل اسی طرح قرآن مجید بھی صرف مسلمانوں کیلئے کتاب رشدو ہدایت نہیں بلکہ تمام جہانوں اور کائنات کے تمام انسانوں کیلئے سرچشمہ ہدایت و نصیحت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک جرات مندانہ پالیسیاں وضع کریں،شام فلسطینبیت المقدس برماکے تحفظ کیلئے امت مسلمہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی، مسلم حکمران جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں، ملک پاکستان میں غیر ملکی قوتوں کے ایماء پر کچھ قوتیں ملکی سیاست میں مداخلت کررہی ہیں جو کہ ملک کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔