ناروے۔ اوسلو میں جشن آزادی کی تیاریاں زورو شور سے جاری، خصوصاََ بچوں میں جو ش و خروش دیدنی

9

اوسلو(عامر بٹ) دنیا بھر میں بسنے والے تارکین وطن پاکستانیوں کی اپنے وطن سے محبت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، ناروے میں پاکستانیوں کو مقیم ہوئے 50 برس ہو گئے ہیں مگر وطن کی محبت میں کمی ذرا بھر کمی نہیں آئی، دوسری ، تیسری اور حاتکہ چوتی نسل میں بھی پاکستان کے لیے بے پناہ محبت نظر آتی ہے۔ ناروے میں جشن آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں بچوں کو خصوصی طور پر تیاریاں کرائی جا رہی ہے۔ سبز ہلالی پرچم لہراتے ، ملی نغمے گاتے جشن آزادی کا استقبال کیا جا رہا ہے۔ کئی بچے بچیوں نے پاکستان سے دلی محبت کا اظہار کرتے ہوئے خود کو جھنڈے کے رنگ میں زیب تن کر رکھا ہے۔ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی اوسلو میں جشن آزادی کا ایک ہی پروگرام سفارتخانہ پاکستان اور مختلف تنظیمات کے تعاون سے ”ہم سب کا پاکستان” کے نام سے منعقد ہو گا جس میں نارویجن اور پاکستانی کمیونٹی سے افراد شرکت کریں گے۔ اس پروگرام میں بچوں کے علاوہ پاکستان سے نامور فنکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ سفارتخانہ پاکستان اوسلو سے ہیڈ آف چانسلرزیب طیب عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک سلطان حمزہ اور ثمینہ تیگ کا بچوں کی تیاری میں بھرپور معاونت کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بچوں نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔