بغداد میں خود کش حملوں میں 27 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

7

عراق کے دارالحکومت میں دوخود کش حملوں کے نتیجے میں  27 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

دارالحکومت بغداد میں خودکش بمبار نے مصروف اور معروف آئس کریم پارلر پر خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور60 زخمی ہوگئے جب کہ دوسرا خود کش حملہ دریائے دجلہ کےقریب واقع پینشن اور ریٹائرمنٹ آفس کےقریب  ہوا جہاں لوگوں کا پہلے سے ہی بہت رش تھا، حملے  میں 11 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ عراقی اورغیرملکی افواج نے مشترکہ طور پر داعش مخالف اتحاد بناکر اس کے خلاف کارووائیاں شروع کررکھی ہیں جب کہ  دوسری جانب موصل پر داعش کا قبضہ چھڑانے کی بھی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔