ڈاکٹر عارف علوی کو صدر مملکت بنائے جانے کا امکان

28

کراچی سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے  رکن قومی اسمبلی  عارف علوی کواگلا صدر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے۔

فلک نیوز ٹربیون کو ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عارف علوی  صدارت کے مضبوط ترین امیدوار ہیں اور پارٹی نے صدر مملکت کے لیے ان کا نام فائنل کردیا ہے تاہم حتمی منظوری پارٹی چیئرمین عمران خان دیں گے۔

واضح رہے کہ صدر ممنون حسین کی آئینی مدت 8 ستمبر 2018 کو پوری ہوگی جب کہ نئی اسمبلیاں ملک کے 13 ویں صدر کا انتخاب کریں گی۔