پاکستان نے ایرانی ڈرون مارگرائے جانے کی تصدیق کردی

28

پاکستان نے پاک فضائیہ کی جانب سے بلوچستان میں ایرانی ڈرون طیارہ مارگرائے جانے کی تصدیق کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایرانی ڈرون طیارہ مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ڈرون پاکستانی حدود میں 4 کلومیٹر اندر تھا جس کی وجہ سے پاکستان ایئرفورس نے ایرانی ڈرون کو مارگرایا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرون کو 19 جون کو مار گرایا گیا  اور پاکستان نے ایرانی حکام سے معلومات کا تبادلہ کرلیا ہے۔

اس سے قبل ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے ضلع پنجگور میں سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر ایرانی جاسوس طیارہ مارگرایا تاہم پاک فضائیہ یا سرکاری ذرائع سے اس خبر کی  تصدیق نہیں ہوئی تھی۔