شاہ رخ خان کی عیدالاضحیٰ پرتمام چاہنے والوں کو مبارکباد

201

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ہر سال کی طرح اس سال بھی بیٹے ابرام کے ساتھ تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی ہزاروں لوگ عید کی مبارکباد دینے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے گھر کےباہر جمع ہوئے۔ شاہ رخ خان نے اپنے تمام چاہنے والوں کا گرم جوشی سےاستقبال کیا اوراپنے بیٹے ابرام کے ساتھ تمام لوگوں کو ہاتھ ہلا کرعیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

اس کے علاوہ شاہ رخ خان نے  ٹوئٹر پربھی تمام لوگوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’اللہ آپ تمام لوگوں کو صحت دے اور ہمیشہ خوش رکھے، آپ سب کا میرے گھر آنے اور اس عید کو ہمیشہ کی طرح اسپیشل بنانے کا شکریہ، میرے اور میرے گھر والوں کی طرف سے آپ سب کو ڈھیر سارا پیار۔‘‘