ایف آئی اے نے ایس ای سی پی ریکارڈ میں تبدیلی کی تفتیش کیلئے کمیٹی بنا دی

11

ایف آئی اے نے ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں مبینہ رد و بدل کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کی چار رکنی ٹیم تشکیل دے دی، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ونگ مقصود الحسن سربراہ ہوں گے۔

اسلام آباد: (فلک نیوز) ذرائع کے مطابق، ایف آئی اے کے قائم مقام ڈی جی احمد لطیف کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کے لئے قائم کردہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ڈپٹی ڈائریکٹر حضرت علی، ایاز خان اور طاہر تنویر شامل ہیں۔ ارکان کے نام وزارت داخلہ کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ کمیٹی سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایس ای سی پی کے خلاف تحقیقات کرے گی۔ پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئے ٹی نے الزام لگایا تھا کہ ایس ای سی پی میں پانامہ کیس سے متعلق ریکارڈ میں رد و بدل کیا جا رہا ہے۔