نو منتخب صدرعارف علوی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

5

نو منتخب صدر عارف علوی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے تقریب حلف برداری کے لیے ایوان صدر میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

فلک نیوز کے مطابق پاکستان کے 13 ویں صدر عارف علوی آج  ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، ان کی تقریب حلف برداری کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، تقریب حلف برداری دوپہر ایک بجے ہو گی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نومنتخب صدر عارف علوی سے حلف لیں گے، تقریب میں وزیر اعظم عمران خان، مسلح افواج کے سربراہان، غیر ملکی سفراء، وفاقی وزراء اور سیاسی قیادت کو مدعو کیا گیا ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو بھی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ سبکدوش صدر ممنون حسین بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

ایوان صدر ذرائع کے مطابق تقریب حلف برداری میں مہمانوں کی تواضع سادگی کے ساتھ چائے، بسکٹ سے کی جائے گی۔