اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیراہتمام ستائیسویں شب رمضان کو لیلۃ القدر کا عظیم الشان اجتماع

17

اٹلی۔ کارپی(سٹاف رپورٹر سے) منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیراہتمام رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کو لیلۃ القدر کا عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا، نماز تراویح ادا کرنے کے بعد ختم قرآن کی تقریب منعقد ہوئی۔ نماز تراویح میں قرآن سنانے کی سعادت قاری مشتاق احمد کو حاصل ہوئی۔ اس بابرکت محفل میں کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا جس کی سعادت قاری مشتاق احمد نے حاصل کی۔ کارپی کے مشہور و معروف نعت خواں افضال سیال صاحب ، حافظ عثمان صاحب نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کئے اس موقع پر علامہ وقار احمد قادری نے باجماعت صلوۃ التسبیح پڑھائی۔

وقار احمد قادری نے توبہ کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص بھی سچے دل کے ساتھ اپنے رب کی طرف مڑ جاتا ہیں اللہ رب العزت اس سے پیار کرتاہے اور اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو مقام و مرتبہ عطاکرتا ہے جو اس کی طرف جھک جاتے ہیں۔ انہوں نے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر آج بھی ہم اپنا رشتہ مصلحے کی پیٹھ سے جوڑ کر کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ انہو ں نے منہاج مرکز کا اور اس کے زیراہتمام جاری پروگراموں کا تفصیلی تعارف کروایا اور سامعین سے مرکز کے تعمیری کاموں کے لئے مالی تعاون کی اپیل کی۔ پروگرام کا اختتام علامہ وقار احمد قادری کی رقت آمیز دعا سے ہوا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کارپی کی طرف سے شرکائے پروگرام کے لئے سحری کا وسیع پیمانے پر انتظام کیا گیا تھا۔