ایشیا کپ فائنل؛ بنگلادیش کا بھارت کو جیت کیلیے 223 رنز کا ہدف

12

ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلادیش نے بھارت کو  جیت کے لیے 223 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے فیصلہ کن معرے میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کو دعوت دی۔

اوپنرز نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اچھا آغاز فراہم کیا اور 120 رنز کی اہم شراکت داری قائم کی تاہم پہلی وکٹ گرتے ہی بنگال ٹائیگرز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور 31 رنز کے اضافے سے 4 مستند بلے باز پویلین لوٹ گئے۔

مہدی حسن معراج 32، امرالکیس 2، مشفق الرحیم 5، محمد متھن 2 اور محمود اللہ صرف 4 رنز بنا کر چلتے بنے۔

بنگلادیش کو چھٹا جھٹکا  اس وقت لگ جب شاندار باری کھیل کر سنچری بنانے والے اوپنر لیتن داس 121 رنز بناکر آؤٹ کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 12چوکے اور 2 چھکے مارے۔کپتان مشرفی مرتضیٰ  7 رنز بنا کر 196 کے مجموعے پر چلتے بنے جب کہ  نظم الحسن 7،سومیا سرکار 33 اور روبیل حسین صفر پر آؤٹ ہوئے۔بنگلادیش کی پوری ٹیم 49 ویں اوورز میں 222 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیوو نے سب سے زیادہ 3 کٹیں حاصل کیں جب کہ جادیو نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،بمراہ اور کمار کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔