ریال میڈرڈ فٹبال کلب کا احد تمیمی کے لیے شرٹ کا تحفہ

58

دنیائے فٹبال کے معروف کلب ریال میڈرڈ نے آزادی کا استعارہ بننے والی فلسطینی لڑکی احد تمیمی کی عزت افزائی کرتے ہوئے انہیں کلب کی شرٹ کا تحفہ دیا ہے۔

اسرائیلی فوجی کو تھپڑ رسید کرنے پر 8 ماہ جیل کاٹنے والی فلسطینی مزاحمت کی نشانی احد تمیمی کو ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے اعزازی طور پر اپنے تاریخی اسٹیڈیم میں مدعو کیا۔

ریال میڈرڈ کلب کے سینئر افسر اور سابق لیجنڈری ایمیلو سے احمد تمیمی اور ان کے والد نے ملاقات کی جس میں کلب کی جانب سے انہیں ایک ٹی شرٹ کا تحفہ دیا گیا جس پر ’احد ‘ لکھا تھا اور جرسی کا نمبر 9 درج تھا۔

عمومی طور پر 9 نمبر کی جرسی اسٹرئیکرز کو دی جاتی ہے۔ اس موقع پر ایک یادگاری تصویر بھی بنائی گئی جس میں کلب کی جیتی ہوئی ٹرافیز نظر آرہی ہیں۔

دوسری جانب دنیا کے معروف کلب کی جانب سے احد تمیمی کی حوصلہ افزائی پر اسرائیلی سیخ پا ہوگئے، اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹوئٹر پر ریال میڈرڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔