ڈی پی او گجرات برزگان جیندڑ شریف کے مزارپرقرآن پاک کو آگ لگانے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیں۔ پروفیسرحافظ نوید اقبال

9

گلیانہ( ڈاکٹر انصر فاروق) پیر گوہر الدین کے مزار اور آیات مبارک والے چادروں اور قرآن پاک کو آگ لگانے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہوسکتا۔ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ حضرت علامہ پروفیسر ڈاکٹر حافظ نوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقعہ میں ملوث تما مکرداروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ آئی پنجاب ۔ ڈی پی او گجرات اور دیگر تمام قانون نافذ کرنے ادارے ایسا مذموم کا کرنے والے کرداروں کو سامنے لائیں۔ اس واقعہ کی وجہ سے نہ صرف ضلع گجرات بلکہ پورے ملک بالخصوص صوبہ پنجاب کا امن تباہ ہوسکتا ہے۔ اور برزگان جیندڑ شریف کے مزار پر ایسا کام کرنے والوں نے مذہبی تعصب اور دہشت گردی کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے۔ ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں۔ کہ فی الفور سا کے خلاف ایکشن لیا جائے اور جلد از جلد اس واقعہ میں ملوچ افراد کو گرفتار کیا جائے ۔ کیونکہ کسی بھی شر پسند کو ملک امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ ہم کسی بھی قیمت پر قرآن پاک ۔ آیات قرآنی اور مزارات صوفیا ء و اولیاء کی ایسی بے حرمتی کی جسارت کرنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دے سکتے