پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں وارئیر سکس اختتام پز یر ،نئی تاریخ رقم ہوگئی

97

راولپنڈی (آئی این پی) پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں’’وارئیر سکس ‘‘ کھاریاں میں اختتام پذیر ہو گئیں ، ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل آصف غفور کے مطابق مشقوں میں پاک فوج اور چین کی پیپلز لیبریشن آرمی کی خصوصی افواج کے دستوں نے حصہ لیا۔ 4 ہفتوں پر مشتملفوجی مشقوں کا مقصد انسداد دہشتگردی کے آپریشنز کے حوالے سے تجریات شیئر کرنا اور ایک دوسرے سے سیکھنا تھا۔ باہمی فوجی تعاون کے تحت دونوں ممالک کے مابین مذکورہ سیریز کی یہ چھٹی فوجی مشقیں تھیں۔ انسپکٹرجنرل ٹریننگ اور ویلوایشن لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن نے مہمان خصوصی کے طور پر اختتامی تقریب میں شرکت کی۔