قاضی حسین احمد پاکستانی سیاست میں شرافت، متانت، تحرک اور دیانت کی مثال تھے، خواجہ سعد رفیق

16

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ قاضی حسین احمد پاکستانی سیاست میں شرافت، متانت، تحرک اور دیانت کی مثال تھے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹرپر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہقاضی حسین احمد کا یوم وفات ہے۔ پاکستانی سیاست میں شرافت، متانت، تحرک اور دیانت کی مثال تھے۔ نظریہ پاکستان کے سچے سپاہی تھے۔ ساری زندگی ایک کارکن کے طورپر گزاری۔ آخری لمحے تک جدوجہد کی علامت بنے رہے۔